کوپا ڈیل رے فٹبال ، بارسلونا نے اسپانیول کو ہرا دیا

بارسلونا: اسپین میں کوپا ڈیل رے فٹبال چیمپیئن شپ کے میچ میں ارجنٹائنی اسٹار میسی کی ٹیم بار سلونا نے اسپانیول کو0-2 سے ہرا دیا ہے۔ کوپا ڈیل رے کپ کے میچ میں بارسلونا نے اسپانیول کیخلاف پہلا گول نویں منٹ میں داغ دیا۔لوئس سواریز نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ سپر ا سٹار لیونل میسی نے بھی اپنا جادو دکھایا۔ 25 ویں منٹ میں حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر شاندار حملہ کر کے اپنی ٹیم کی برتری0-2 کر دی۔ ٹیم بارسلونا نے دو گول کی برتری کے بعد بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا اور مخالف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم انہیں مزید کامیابی نہ ملی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.