پی ایس ایل تھری کیلئے کمنٹیٹرز پینل کا انتخاب کر لیا گیا

لاہور: پی ایس ایل تھری کیلئے کمنٹیٹرز پینل کا انتخاب کر لیا گیا، پہلے دو سیرنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کو لایا گیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں،بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی سٹارز مائیکل سلیٹراور ڈیمین فلیمنگ بھی جوائن کریں گے، ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہو گا، 2 پلے آف میچز لاہور جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.