امریکہ آکر باسکٹ بال کھیلو تو ہم تمہیں شہریت بھی دیں گے,محمد عرفان کادعویٰ

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکہ سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر آئی ہے لیکن انہوں نے پاکستان کی خاطر یہ آفر ٹھکرا دی۔محمد عرفان نے خود کو امریکہ کی جانب سے ملنے آفر کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر آئی ہے ۔ ’ امریکہ کی ایک ٹیم نے کہا کہ امریکہ آکر باسکٹ بال کھیلو تو ہم تمہیں شہریت بھی دے دیں گے‘۔
محمد عرفان نے کہا کہ انہوں نے امریکی ٹیم کی آفر مسترد کردی اور انہیں کہا کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے اور میں پاکستان میں ہی رہوں گا، اپنے وطن کیلئے جان بھی حاضر ہے اپنا تمام تر فوکس پاکستان کیلئے ہی رکھا ہوا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.