Daily Taqat

کرکٹر حفیظ اورسابق بھارتی اسٹار راہول ڈریوڈ کی ملاقات

پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے سفر میں سابق بھارتی اسٹار راہول ڈریوڈ سے ملاقات کی ہے اس موقع پر طیارے میں بنائی گئی ایک تصویر کو انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا، جسے خاصا سراہا گیا۔محمد حفیظ نے ڈریوڈ کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عظیم بیٹسمین رہے ہیں اور ان سے ملاقات ہمیشہ مفید رہتی ہے، وہ کرکٹر ہونے کے ساتھ بہت اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں، ان سے کرکٹ سے متعلق امور پر گفتگو ہمیشہ فائدہ مند رہتی ہے، مجھے ان کے ہمراہ کھیلنے اور ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوتی ہے، اس پر شائقین نے حفیظ کے جذبے کو سراہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »