کرسٹیانو رونالڈو نے گلوب ساکر ایوارڈ جیت لیا

دبئی: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا۔ انہوں نے گلوب ساکر ایوارڈ 2017ءجیت لیا۔ سال کے بہترین کلب کا اعزاز ا سپین کی رئیل میڈرڈ نے حاصل کیا۔ دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا۔رونالڈو ایوارڈ ملنے پر بیحد خوش نظر آرہے تھے انہوں نے ووٹ دینے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ ساکر گلوب ایوارڈ کے نمبر ون کوچ کی ٹرافی زین الدین زیڈان کے حصے میں آئی۔ 2017ءکے بہترین کلب کا ایوارڈ اسپین کی رئیل میڈرڈ نے جیت لیا۔ جرمنی کے فیلیکس بروش فٹبال کے بہترین ریفری قرار پائے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.