Latest news

فٹ بالر رونالڈو 700 گولز سکور کرنے والے چھٹے فٹ بالر بن گئے

پرتگال : دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کریسٹیانو رونالڈو کیریئر کے دوران 700 گولز اسکور کرنے والے چھٹے فٹ بالر بن گئے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے کریسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز ایورو 2020 کوالیفائنگ میچ میں یوکرین کے خلاف گول داغ کر حاصل کیا۔پانچ مرتبہ بیلن ڈیور جیتنے والے کھلاڑی نے یوکرین کے خلاف اہم میچ میں 72 ویں منٹ کے اندر ملنے والی پلنٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کیا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم یوکرین کے خلاف 2 -1 سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.