Daily Taqat

ٹانگوں سے محروم چینی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ چوٹی سر کرلی

دونوں ٹانگوں سے محروم چینی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی۔ 69 سالہ زیابوئے یو نامی کوہ پیما 1975 میں ایورسٹ کی چوٹی سرکرتے ہو ئے اپنی دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھے تھے۔ زیابوئے یو دوسرے معذور کوہ

پیماہ ہیں۔ جس نے مائونٹ ایورسٹ سر کی ہے۔ جبکہ نیپال سے ایورسٹ سر کرنے والے پہلے معذور کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے آسٹریلیا کے کوہ پیما اسٹیو پلین تھے جنہوں نے حادثے میں معذور ہونے کے باوجود مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ چینی کوہ پیما 1975ء میں ایورسٹ سر کرنے کے نزدیک ہی تھے کہ بد قسمتی نے انہیں ایک زبردست طوفان نے انہیں آلیا۔ اس صورت حال میں زیابوئے یو نے بہادری کا مظاہرہ  کرتے ہو ئےاپنا بستراپنے بیمار ساتھی کے حوالے کر دیا اسی دوران سخت سرد موسم میں فراسٹ بائٹ کی بیماری ان کی ٹانگوں پر حملہ آوور ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔ زندگی کے اس بڑے حادثے کے باوجود زیابوئے یو کے حوصلے اور عزم میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے اسی عزم کے ساتھ 40 سال بعد وہ کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔ جس کی خواہش وہ چالیس سال سے اپنے دل میں لئے بیٹھے تھے۔ اس کارنامے کے بعد چینی کوہ پیما زیابوئے یو کا کہنا ہے کہ دونوں ٹانگوں کے ضائع ہوجانے کے بعد مجھ سے غیر ملکی ڈاکٹر نے کہا کہ مصنوعی ٹانگوں کے بعد آپ معمول کی زندگی نہیں گزارسکیں گے اور نہ ہی اب کوہ پیمائی کر سکیں گے۔ ڈاکٹر کی اس بات پر مجھے شدید جھٹکا لگا اور مائونٹ ایورسٹ کو سر کر نے کی خواہش میں مزید شدت پید اہو گئی۔ دونوں ٹانگوں سے محروم چینی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلی زیابوئے یو نے مزید کہا کہ ایک موقع پر میرے عزم کو کینسر جیسے موذی مرض نے بھی متزلزل کرنے کی کو شش کی۔ تاہم اس مرض کی پروا کئے بغیر اورغیر ملکی ڈاکٹر کی بات کومیں نے نظر انداز کر دیا اور اپنی مشق کو دوہراتا رہا۔ بیجنگ میں طویل طویل ہائی کنگ کی مشق کرتا اورچھوٹی چھوٹی چوٹیوں کو بھی سر کرتا رہا اور مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی دل میں دبی خواہش کو نہ دبا سکا۔ بہر حال اس خواہش کو تکمیل تک پہنچانے کے عزم کو میں نہیں چھوڑ سکتا تھا اور اسے عملی جامہ پہنانے پر خوش اور مطمئن ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »