Daily Taqat

چائنہ اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنیوالے پاکستانی کیوئسٹ

اسلام آباد:سابق ایشئین چیمپئین حمزہ اکبر چائنہ اوپن پروفیشنل رینکنگ اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ بن گئے۔ ایونٹ 2 سے 8 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں حریف کھلاڑی کی عدم شرکت کی وجہ سے مجھے واک اوور ملا اور خوش قسمتی سے چائنہ اوپن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ چائنہ اوپن تک رسائی میرے کیریئر کی بڑی کامیابی ہے، میری کوشش ہے کہ پروفیشنل سنوکر ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کروں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »