Daily Taqat

مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتان کاٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی مسلسل 3 شکستوں پر کپتان سرفراز احمد نے چوتھے میچ کے  لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔

ڈونیڈن میں ناکامی کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولرز نے آخری 20 اوورز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کیویزکو کم ٹوٹل تک محدود ركھا جس کے بعد امید تھی کہ فتح کےساتھ سیریز میں واپس آجائیں گے لیکن بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر پر فارم نہ کرے تو مڈل اور لوئر آرڈر کےلیے صورتحال سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے تاہم کوشش کریں گے کہ چوتھے میچ میں مختلف حکمت عملی کیسا  میدان میں اترتے ہوئے فتح کے ساتھ سیریز میں خسارہ کم کریں۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ آئندہ میچ کےلیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »