Daily Taqat

دوستانہ میچ میں برازیل نے جرمنی کو شکست دے دی

فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست ہو گئی، میزبان روس کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ سپر سٹار لیونل میسی کی کمی ٹیم ارجنٹائن کو چھ ایک کی ہار کے بعد محسوس ہوئی۔ برلن میں دوستانہ میچ میں عالمی

چیمپئن جرمنی اور برازیل کا مقابلہ ہوا، سینتیسویں منٹ جیسس نے گول سکور کر کے دفاعی چیمپئن کا غرور خاک کیا۔اسی ایک صفر کے سکور پر پہلے اور پھر دوسرے ہاف کا اختتام ہوا۔ جرمن ٹیم کو صرف ایک شکست نہیں ہوئی بلکہ لگاتار 23 میچوں کی جیت کو بھی بریک لگ گئی۔ سینٹ پیٹرز برگ میں ورلڈکپ میزبان روس کا فرانس سے میچ پڑا۔ فرنچ کھلاڑی بیپی نے تیس گز کی دوری سے خوبصورت گول سکور کرکے دھاک بٹھائی۔ پال پوگبا اور پھر بیپی کے گول نے فرانس کو تین ایک کی فتح دلائی۔میڈرڈ میں کھیلے گئے ارجنٹائن کے خلاف میچ کو سپین نے یکطرفہ بنا دیا۔ یعنی ورلڈ کلاس لیونل میسی کی انجری کا بھرپور فائدہ اٹھا لیا۔ سپین کے ڈیگو کوسٹا نے پہلا گول کیا۔ آئیسکو نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔ مزید دو گولز کی بدولت دو ہزار دس کی عالمی چیمپئن ٹیم کو چھ ایک سے بڑی کامیابی ملی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »