Daily Taqat

باکسر عامر خان کے گھر پر کرسمس ٹری

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عامر خان نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار 25دسمبر کی مناسبت سے اپنے گھر پر کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کردی۔ تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے دیں۔ عامر نے پوسٹ پر لکھا کہ جب سب سو رہے تھے ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا، ان کی بیٹی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ کچھ عرصہ سے عامر خان اپنی بیوی مخدوم فریال کو طلاق اور صلح کے حوالے سے خبروں میں پیش پیش ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »