بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی ”معجزہ“ ہو گیا، نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی کتنے سکور پر آﺅٹ ہو گئے

آکلینڈ : پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد باﺅلنگ میں بھی ”معجزہ“ ہو گیا ہے اور باﺅلرز نے کیوی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صرف 64 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔پاکستان کی جانب سے اب تک سب سے کامیاب باﺅلر شاداب خان ہیں جنہوں نے 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد عامر، رومان رئیس اور فہیم اشرف نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.