بنگلہ دیش کا کرکٹ کے میدان میں نیا اعزاز

میرپور: بنگلہ دیش نے سہہ ملکی سیریز میں سری لنکا کو 163 رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کو جیت کےلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر تمیم اقبال نے 84، شکیب الحسن نے 67 اور مشفق الرحیم نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکن باولر تھیسارا پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

بنگلہ دیش کے 321 رنز کے جواب میں سری لنکن بلے بازوں کا آغاز اچھا نہ رہا اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ پوری ٹیم 157 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ تھیسارا پریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور 67 رنز بنائے۔

اس سے قبل سہہ ملکی سیریز میں ہی سری لنکا کو زمبابوے کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوچکی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.