Daily Taqat

ایشیا کپ کرکٹ میچ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش کا ٹاکرا ہوگا

ابوظہبی : ایشیا کپ کرکٹ میچ آج بنگلہ دیش اور افغانستان  کے مابین کھیلا جائے گا۔شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے میدان میں اتریں گی۔گروپ ‘بی’ میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔بھارت گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر جبکہ پاکستان کی دوسری پوزیشن رہی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »