Daily Taqat

خالد لطیف اور شرجیل خان پر پابندی سے قومی ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا:سعید اجمل

کراچی :سابق پاکستانی باولر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی سے قومی ٹیم کی پرکارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
کراچی میں پی ایس ایل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےسپن بائولنگ  کوچ وسابق قومی باولر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے باولنگ میں جو بھی پرفارمنس دی وہ سب پوری پاکستان قوم کے سامنے ہیں، اب میں کوچنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں۔سابق قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی کا قومی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس طرح کی تقریبات سے لوگوں میں جوش و خروش بڑھتا ہے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیں۔
سعیداجمل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن باﺅلنگ کوچ کی خدمات سرانجام دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »