Daily Taqat

سرفراز احمد کی خراب پرفارمنس پر یونس خان بھی بھڑک اٹھے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مرد بحران یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان پرفارم کرتا ہے تو پوری ٹیم پرفارم کرتی ہے ،سرفرازاحمد کو خود بھی پرفارم کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا ۔یونس خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ،یہ ہی ٹیم چیمپینز ٹرافی جیت کر آئی تھی ۔واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے افسردہ دکھائی دئیے اور انہوں نے کہا کہ دورہ ختم ہونے کے بعد کپتان اور کھلاڑیوں سے اس بارے میں پوچھا جائے گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »