آسٹریلین اوپن:مرین کلچ پہلی مرتبہ مینز سنگلز فائنل میں

میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کروشین اسٹار مرین کلچ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔کلچ نے سیمی فائینل میں کائل ایڈمنڈ کو ہرا کر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ کو ا سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 6-7،( 4-7) اور2-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کلچ کو کیریئر کے دوران صرف ایک گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے 2014ءمیں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ اور کیرولین وزنایاکی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز میں ہیلپ نے ا نجلیک کربر اور وزنایاکی نے ایلیسی مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.