آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیدی

ایڈیلیڈ : پیٹ کمنز، ہیزل ووڈ اور ٹائی کی عمدہ بولنگ کے بعد ٹریوس ہیڈ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلوی کپتان اسٹیفن اسمتھ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.5 اوورز میں 196 رنز پر آؤٹ ہوگئی

انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 8 کے اسکور پر اس کے 5 مستند کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، جیسن روئے، جونی بیئر اسٹو، جو روٹ اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، کرس ووکس نے 5 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی، 6 انگلش کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 4، ہیزل ووڈ اور ٹائی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف 37 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کرلیا، ٹریوس ہیڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف بولرز کا مقابلہ کیا اور 96 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پیٹ کمنز کو عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاانگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاص ہے، سیریز کا آخری میچ 28 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.