آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 16 رنز سے شکست، انگلینڈ نے 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

سڈنی: انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 16 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں جیسن رائے 19، جونی بیرسٹو 39، ایلکس ہیلز 1، جو روٹ 27، این مورگن 41، معین علی 6 اور کرس ووکس 53 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 58 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ پیٹ کومنز، مارکوس سٹوئنس، ایڈم زامپا اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز ہی بنا سکی اور ایرون فنچ، مچل مارش اور مارکوس سٹوئنس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 8، کیمرون وائٹ 17، سٹیو سمتھ 45، مچل مارش 55، مارکوس سٹوئنس 56، ٹم پین 31 اور پیٹ کومنز 1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں صرف 46 رنز دئیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے بھی 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.