Daily Taqat

باکسر عامر خان کی لاہور میں داتا دربار پر حاضری

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا مقصد باکسنگ کو فروغ دینا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پاک بھارت باکسر رنگ میں اکھٹے کھیلیں۔

گزشتہ روز لاہور پہنچے والے پاکستانی نثراد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے داتا دربار میں حاضری دی اور لوگوں میں نیاز بھی تقسیم کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ جب بھی لاہور آتے ہیں داتا دربار میں حاضری ضرور دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان آنے کا مقصد ملک میں باکسنگ کو فروغ دینا ہے ۔ وہ رمضان کے بعد باکسنگ لیگ کےبارے میں اعلان بھی کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »