Daily Taqat

ایشیا کپ، آج افغانستان اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا

دبئی :  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  سری لنکا آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق گروپ ‘بی’ میں شامل سری لنکن ٹیم آج اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137رنز سے عبرتناک شکست دی تھی ۔دوسری طرف افغانستان ٹورنامنٹ میں آج پہلا میچ کھیل رہا ہے اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد8وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »