Daily Taqat

میچ کےدیوانوں کیلئےبڑی خبرآگئی، ایشیاکرکٹ کپ کیلئےپاک بھارت کاٹاکرا 19 ستمبرکوہوگا

بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ایشیاکرکٹ کپ کے شیڈول پر اعتراض اٹھایادیا اور پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ریسٹ دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق ایشیاکرکٹ کپ کے شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا اورپاکستان کیخلاف میچ سے قبل ریسٹ ڈے نہ ملنے پربھارت کواعتراض ہے جبکہ بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان کو 2روز کا آرام اور بھارت کو مسلسل 2 میچز دینا بیوقوفی ہے،بھارتی ٹیم کے لئے آرام کے برابر مواقع چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے شیڈول پر ایک بار پہلے بھی اعتراض اٹھایا تھاجبکہ ایشیا کپ کا آغاز15ستمبر سے دبئی میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ سے ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »