ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ پاکستان نے 5 سونے کے تمٖٖٖغے حاصل کیئے

سنگاپور میں جاری ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 5 گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں، پاکستان کی جانب سے سنیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 سونے کے تمغے جیت کر اپنی برتری ثابت کردی۔ سنیہا غفور نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیتے ۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسکواٹ میں 115، بینچ پریس میں 55 اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلووزن اٹھایا جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 280 کلووزن اٹھایا۔ پاکستان کی دوسری ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل نے 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 5 تمغے اپنے نام کیئے۔  ٹوئنکل سہیل 2015 میں بھی ایشن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کر چکی ہیں  ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.