Daily Taqat

ایشیا کپ 2018: قومی ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

ایشیا کپ کرکٹ 2018 شروع ہونے میں دو روز باقی رہ گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ہانگ کانگ کیخلاف میچ کو اہم  قرار دے دیا۔ ٹریننگ سیشن میں پاکستانی پلئیرز نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔ دبئی آئی سی سی اکیڈمی میں آج کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ان ایکشن ہوئے۔

اسٹار آل راؤند فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ جیت کر بلند مورال کیساتھ بھارت کیخلاف میدان میں اتریں گے۔ میگا ایونٹ کا آغاز 15 ستمبر کو ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »