ایشزسیریز میچ میں انگلینڈ نے2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنالئے

میلبورن: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل میں انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر192رنز بنالئے ،اس سے قبل آسٹریلیا اپنی پہلی اننگ میں 327رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئی تھی ،کریز پر اس وقت کپتان الیسٹرکک104اور جوئی روٹ 49رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز3وکٹوں کے نقصان پر244رنز سے دوبارہ شروع کیا تو260کے مجموعے پر ہی سٹیو سمتھ 76رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،278پر شان مارش کی ہمت بھی جواب دے گئی انہوں نے 61رنز بنائے ۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خوا اضافہ نہ کرسکے اور آسٹریلیا کی اننگ کا خاتمہ 327رنز پر ہوا۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے 4جیمز اینڈرسن نے 3اور کرس وہوکس کے حصے دو وکٹیں آئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگ کا آغازالیسٹرکک اور مارک سٹون مین نے کیا،مارک تو 15رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے لیکن الیسٹرکک نے جیمز وینس نے کمان سنبھالی اور مجموعے میں 44رنز کااضافہ کیا۔دن کے اختتام تک انگلینڈ کے سابق اور موجودہ کپتان نے 112رنزکی شراکت داری سے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.