Daily Taqat

کیا بھارتی سٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں؟

کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی تازہ ترین لہرپر قومی کرکٹر شاہد آفریدی کی ٹویٹ نے کھلبلی مچا دی ہے ۔ جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے سروپا اور من گھڑت الزامات کا سلسلہ عائد کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف سے ایسی ہی ایک حماقت سرزد ہو گئی جس کا نتیجہ سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستانی بلکہ خود بھارتیوں شہریوں کی جانب سے اس کا مذاق اڑانے کی صورت میں نکلا ۔ آفریدی کی گزشتہ روز کی ٹویٹ کے جواب میں بھارتی شہری نے ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں آفریدی کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ بھارتی شہری نے تصویر کے ساتھ لکھ دیا کہ

شاہد آفریدی کا آئی ایس آئی کے ساتھ تعلق بے نقاب ہو گیا ہے ۔بس پھر کیا تھا ۔ اس ناعاقبت اندیش سوشل میڈیا صارف کی چھترول کا سلسلہ نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت سے بھی شروع ہو گیا ۔ ایک پاکستانی شہری نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں انھیں سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پاکستانی صارف نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ آپ کی منطق کے مطابق تو سچن ٹنڈولکر بھی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں جو بھارت میں رہ کر آئی ایس آئی کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس کے بعد خودبھارتی شہریوں نے سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی کی بھی مشرف سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں اور کہا کہ پھر تو یہ بھی آئی ایس آئی ایجنٹ ہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »