ایک اور ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا درجہ حاصل کر لیا

نیپال نے زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پلے آف میچ میں پاپوا نیوگینی کو شکست سے دوچار کر کے ون ڈے انٹرنیشنل سٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔

ہانگ کانگ اور پاپوانیوگینی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں چلی جائیں گی اور دونوں کو چار سال قبل نیوزی لینڈ میں ملنے ون ڈے انٹرنیشنل درجہ بھی واپس لے لیا جائے گا۔ نیپال کی کرکٹ ایڈمنسٹریشن پر گزشتہ دو سال سے پابندی عائد ہے اور اس کے باوجود ٹیم کی جانب سے ون ڈے سٹیٹس حاصل کر لینا انتہائی عمدہ اور دلچسپ بات ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.