Daily Taqat

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

محمد عامر ڈراپ

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جب کہ جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی قومی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد محمد عامر کو ایک روزہ سیریز سے بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے میچز ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »