Daily Taqat

اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 11 سے 17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اور یہ ان کا سرجری کے

بعد پہلا ایونٹ ہو گا۔ 30 سالہ برطانوی کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015 میں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا۔ میں نے اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے، امید ہے کہ کورٹ بھی اچھی ہو گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »