Latest news

دنیا مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم اور مکروہ چہرے کی گواہ ہے، عامر باکسر

 باکسرعامر خان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بے گناہ کشمیری عوام کے ساتھ نارو ا سلوک بند کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم اور مکروہ چہرے کی گواہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ بے گناہ عوام حتی کہ بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیریوں کو انصاف دلانے کےلئے دنیا میں کشمیری عوام کا مسئلہ اجاگر کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری خطے میں بھارتی مظالم سے آگاہ ہے کیونکہ کشمیریوں کو ان کے وطن میں ہی مارا جارہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.