Latest news

امریکی جریدے نے اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والیں ٹینس پلئیرز کی فہرست جاری کردی

معروف امریکی جریدے فوربز نے کھیلوں کے شعبے میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین پلیئرز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان میں زیادہ تر ٹینس پلیئرز شامل ہیں۔امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز یکم جون دو ہزار اٹھارہ سے یکم جون دو ہزار انیس کے دوران صرف ایک سال میں دو کروڑ بانوے لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہیں۔ اس خطیر رقم میں سے صرف بیالیس لاکھ ڈالرانہیں ٹورنامنٹس جیت کرملے۔ دوسرے نمبر پر جاپان کی نومی اوساکا نے ایک سال میں دو کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر کما کمائے، وہ ایک سال میں دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سیرینا ولیمز، ماریا شیرا پووا اور لی نا کو حاصل ہوچکا ہے۔سابق ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربر فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.