Daily Taqat

ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں، ثانیہ مرزا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور سینئر آل راؤنڈر کی بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری تو دیدی گئی تھی۔ مگر اب ثانیہ مرزا گاہے بگاہے اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔ جبکہ

انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماں بننے سے ان کا ٹینس کیریئر متاثرنہیں ہوگا۔ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ سٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہو۔ جب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہتر ہے۔ جبکہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ ثانیہ مراز اور ان کے شوہر شعیب ملک نے جلد والدین بننے کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی کپڑوں کی الماری کی تصویر کے ساتھ لگائی تھی۔ جبکہ انہوں نے اپنے نئے آنے والے بچے کا نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »