افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

کرائسٹ چرچ:  افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 309 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 29 ویں اوور میں 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈکو 202 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہو گا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب اور قیس احمد نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 23 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے دھواں دھار افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 69 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ ابراہیم زردان نے 68 ، باہر شاہ نے 67 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 66 رنز سکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری نہ بنا سکا ۔ میزبان کیویز کے کیٹن کلارک 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔66 رنز سکور کرنے والے عظمت اللہ عمر زئی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.