Daily Taqat

اے سی سی کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 17 نومبر کو لاہورمیں  منعقد ہوگا ، اجلاس میں رکن ممالک کے 20 سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس کی میزبانی  پاکستان کرکٹ بورڈ 17 نومبر کو لاہور میں کر ےگا، تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں ۔بھارت نے تاحال اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ، جبکہ بنگلہ دیش نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہو ئی ہے۔اس وقت اے سی سی کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے اگلی دو سالہ مدت کے لیے بنگلا دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن عہدہ سنبھالیں گے ۔اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ اور دیگر معاملات پر بات ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »