Daily Taqat

سلیکشن کمیٹی سے دلبرداشتہ عبد الرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمان نے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ عبدالرحمان نے 22 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جب کہ انہوں نے ٹیسٹ میں 99، ون ڈے میں 30 اور ٹی ٹوئنٹی میں 11 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ اسپنر نے پہلا ٹیسٹ 2007 اور پہلا ون ڈے 2006 میں کھیلا، لیکن انہیں 2014 کے بعد سے کسی بھی فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

عبد الرحمان نے ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دل برداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، ابھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اس لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ انٹرنیشنل لیگز کا بھی حصہ بنوں، پاکستان کی نمائندگی کو ہمیشہ اعزاز سمجھا، لیکن ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے۔ عبدالرحمان نے کہا کہ انہوں نے ریٹائر منٹ کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے اور یہ ایک آسان فیصلہ نہیں تھا، مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے کیرئیر میں ان کی بڑی مدد کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »