قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، حسن علی کی جگہ عامر یامین کو شامل کر لیا گیا

ماﺅنٹ مونگائی: نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور اہم ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے ،فاسٹ بولر حسن علی کے ان فٹ ہونے کے باعث قومی کرکٹر عامر یامین کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیاگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے حسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھاجس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے تاہم ان کی جگہ قومی کرکٹر عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.