Daily Taqat

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن بارش کی نذر

ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر103رنز بنالئے ،بارش کی وجہ سے میچ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا تھا اس سے قبل انگلینڈ اپنی اننگ میں 491رنز بناپائی تھی،آسٹریلیا کو ابھی بھی 61رنز کا خسارہ ہے۔چوتھے دن کے کھیل کا آغاز انگلینڈ نے 491رنز 9وکٹوں پر دوبارہ شروع کی تو اننگ میں کسی بھی رنز کے اضافے کے بغیر ہی جیمز اینڈرسن پویلین لوٹ گئے،تاہم الیسٹرکک 244رنز پی ہی ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ جوئی روٹ کے 61اور سٹورٹ براڈ کے 56رنز نمایاں ہیں ۔
آسٹریلیا کے کیومز نے 4،جوش ہیزلوڈ اور نیتھن لائن نے 3,3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »