Daily Taqat

ٹائی سن کو گوریلا سے لڑنے کیلئے 10ہزار ڈالر کی پیشکش

امریکی باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائی سن باکسنگ کی دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا نام ہےجنہیں کون نہیں جانتا۔ ٹائی سن جن کی زندگی اور باکسنگ کیریئر ہمیشہ خبروں کی زینت ْبنے رہے۔باکسر مائیک ٹائی سن کے بارے میں جہاں اتنی خبریں

دنیا بھر میں مشہور رہیں، وہیں ان خبروں میں سے ایک خبر ان کی چڑیا گھر میں جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کو گوریلا سے لڑنے کے لیے پیسے کی پیشکش والی خبر بھی ہے ۔ٹائی سن کی زندگی میں یہ واقعہ 1989ءمیں پیش آیا، جب انہوں نے اداکارہ رابن گونز سے شادی کی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ہمراہ چڑیا گھر گئے جہاں انہوں نے چڑیا گھر کے رکھوالے کو ایک بڑے سائز کے گوریلا سے لڑنے کے لیے دس ہزار امریکی ڈالر کی آفر کی۔ ٹائی سن کی چڑیا گھر کے رکھوالے کو دس ہزار ڈالر کی پیشکش انہوں نے چڑیا گھر کے رکھوالے سے کہا کہ وہ اسے ان پیسوں کے بدلے گوریلا کے پنجرے میں جانے دے لیکن رکھوالے نے چڑیا گھر کے قانون کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی بات مانے سے صاف انکار کردیا۔ ٹائی سن کی چڑیا گھر کے رکھوالے کو دس ہزار ڈالر کی پیشکش چڑیا گھرکے رکھوالے نے اس عمل سے نہ صرف ٹائی سن کی زندگی کو بچا یا بلکہ مستقبل میں گوریلا کو چیلنج کرکے ورلڈ ٹائٹل بیلٹ کی فائٹ حاصل کرنے کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »