Latest news

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد عماد وسیم نے کہا کہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی جگہ بالنگ کریں گے تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے ایلکدس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیڈڈ کے کپتانشاداب خان نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

اسلام آباد یونائیڈڈ کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے، انہوں نے 9 میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف 3 میں انہیں فتح میسر ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے، انہوں نے 8 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ تین میں انہیں شکست ہوئی ہے۔

کراچی کنگز نے 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.