اہم خبرِیں
اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ نے 57 سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیے بیروت دھماکہ، حکومت مخالف مظاہرے مانچسٹر ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، بلال سعید اور صبا قمر کی مسجد میں گ... غازی فیصل خالد اسلام کا ہیرو ہے ،آل پارٹیز سٹوڈنٹس یوتھ کانفرن... تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ اور ریاست مدینہ عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کارِ بے بنیاد! مال اور اعمال آخر مسئلہ کشمیر کیسے حل ہوگا؟ کشمیر پر بھارت اب معاہدہ شملہ کے پیچھے نہیں چھپ سکتا زیب النسا محترمہ زیب النساء زیبی ، نام ہے ایک عہد کا! خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش چیلنجز ہمارے اپنے خود کش بمبار مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دے دیا مریم نواز کی نیب طلبی بیروت دھماکا میزائل حملہ ہوسکتا ہے، لبنانی صدر عالمی بینک کے پاکستان میں 11 بلین ڈالر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں... ایف آئی اے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کے خلاف کاروائی... فوج نے کراچی میں آپریشن شروع کردیا مظفر علی سید اور ''تنقید کی آزادی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، عابد علی کی ایک اور سنچری

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز کھیل رہی ہے، پاکستانی بلے باز عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے ابھی تک بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنائے ہیں، میزبان ٹیم کو اب تک 120 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

پاکستان کے دوسرے اوپنر شان مسعود نے بھی سنچری اسکور کردی ہے، یہ ٹیسٹ کیرئیر میں ان کی دوسری سنچری ہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 80رنز کی برتری حاصل کی تھی، میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم 271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا نے دوسرے روز کا آغاز تین وکٹ کے نقـصان پر 64 رنز سے کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باوٗلر شاہین آفری نے 5 اور محمد عباس نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔

سری لنکا کی جانب سے اینجیلو میتھیوز13 اور لسیتھ ایمبلڈینیا 13 اور دھاننجیا ڈی سلو32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ چندیمال74 رنز کے ساتھ سری لنکا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نیروشن ڈیکویلا نے 21 رنز بنائے۔

دلروان پریرا نے بھی  پاکستانی باؤلنگ کے سامنے مزاحمت دکھائی اور شاندار48رنز بنائے۔

پہلے دن کا کھیل

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز سلامی بلے باز شان مسعود اور عابد علی نے کیا تاہم شان محض پانچ رنز بنا کر وشوا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کپتان اظہرعلی کریز پر آئے، ان کا سفر بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہو سکا اور وہ دوسری ہی گیند پر فرنینڈو کی اندر آتی ہوئی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ٹیم کی ہچکولے کھاتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دینے کی غرض سے بابراعظم کریز پر آئے، عابد اور بابر کے درمیان 55 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم کمارا کی اندر آتی ہوئی گیند عابد آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد بابر اور اسد شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، اس دوران بابر نے اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم وہ اپنی اننگز کو طوالت دینے میں ناکام رہے اور 60 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

اس دوران محمد رضوان 4 اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ اسد شفیق نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور وہ بھی کمارا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی جانب لاہیرو کمارا اور لاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ویشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.