راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو 2 سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اب کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، سیمی کو دو سال کے لیے پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج میں شاید زلمی کے لیے آخری مرتبہ کھیلوں، گزشتہ 2 سیزن کے دوران مکمل فٹ نہیں رہا۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنا چاہئئے، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
Bahut bahut mubarak to @PeshawarZalmi and @darensammy88!
?????#HBLPSLV #TayyarHain https://t.co/XelAQpbf6g
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کپتان ڈیرن سیمی فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے ان کی جگہ وہاب ریاض نے کپتانی کی تھی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کو آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا ہے، سیمی کی جگہ کارلوس برتیھ ویٹ نے میچ کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرن سیمی نے کسی کا نام لیے بغیر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔
اس ٹویٹ کے بعد خبریں گردش کررہی تھیں کہ ڈیرن سیمی شاید اختلافات کی بنیاد پر اس طرح کی بات کی لیکن دوسرے ہی دن انہوں ںے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبریں بے بنیاد ہیں جاوید آفریدی میرے بھائیوں کی طرح ہے۔