Daily Taqat

پی سی بی میں اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے، سعید اجمل

لاہور: سابق قومی کرکٹرسعید اجمل کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں بہت تبدیلیاں ہوچکیں اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے۔

سابق آف اسپنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت دعوے کیے گئے اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیلیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں ماضی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں مگر مثبت نتائخ نہیں آسکے۔ ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں. بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں. ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل دو سوکھلاڑیوں کو بھی وقفے وقفے سے پولز میں تقسیم کرکے خصوصی کیمپس لگانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔ ان کی فٹنس اورسکل میں بہتری پر کام کریں ۔

سعید اجمل نے سلیکٹرز پر زور دیا کہ فرسٹ الیون کے ساتھ سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے سے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہئے۔ اداروں کوکسی ایک فارمیٹ میں ہی کھیلنے کا موقع دیں اس سے کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »