Latest news

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

کراچی: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 263 رنز سے شکست دی۔

پانچویں روز سری لنکا کی ٹیم کو جیت کیلئے 264 رنز درکار تھے جبکہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اوشیدا فرنانڈو 102 رنز پرآوٹ ہوئے ہیں،  ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔

Image result for karachi test pakistan vs sri lanka

پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی گیند بازی کے ذریعے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا، نسیم شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، محمد عباس، اور حارث سہیل نے ایک ایک جبکہ یاسر شاہ نے دو وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 555 رنز بنائے تاہم کپتان اظہر علی نے اس دوران اننگز ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے سلامی بلے بازوں اور کپتان اظہر علی کے بعد بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کی۔

Image result for karachi test pakistan vs sri lanka

اظہرکی سنچری کے ساتھ پاکستان کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے اوپنر اور ون ڈاؤن بلے باز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 118 اور بابراعظم نے 100 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے کمارا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔

کھیل کے اختتام پر اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز پر کھیل رہے ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمارا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر عابد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف 80 رنز بنا کر سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری کا خاتمہ تھا، اس کے بعد لمبی شراکت داری کا فیصلہ کیا۔

Image result for karachi test pakistan vs sri lanka

انہوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 105 میچز کھیلے جس سے حاصل ہونے والے تجربے سے بہت فائدہ ہوا، مجھے میرے ساتھی کھلاڑی اور انتظامیہ لیجنڈ کہہ کر بلاتے ہیں تو بہت اعتماد ملتا ہے۔

سنچری بنانے والے دوسرے اوپنر شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے لیے کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے کی زیادہ اہمیت ہے، ہمارا ہدف تین سو رنز کی شراکت داری کا تھا جو بدقسمتی سے پورا نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ تھوڑی تبدیل ہوئی اورگیند تیز نکل رہا تھا۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 80رنز کی برتری حاصل کی تھی، میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم 271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا نے دوسرے روز کا آغاز تین وکٹ کے نقـصان پر 64 رنز سے کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باوٗلر شاہین آفری نے 5 اور محمد عباس نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.