مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے جہاں آج تیسرے دن کا کھیل ہوا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر ڈھیر کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز میں ہی اس وقت ڈگمگا گئی جب پہلی اننگ میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گرگئیں۔

پہلی اننگ میں 156 رنز کی کلاسک اننگز کھیلنے والے شان مسعود دوسری اننگ میں صفر پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پہلی اننگ کے ہیرو کی وکٹ اسٹورٹ براڈ کے نام ہوئی۔ ان کے بعد نوجوان اوپننگ بلے باز عابد علی نے محتاط اننگ کھیلنے کی کوشش کی تاہم ڈوم بیس کی ایک گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں 20 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 52 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو کہ ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔ یاسر شاہ 12 رن اور محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 44 اوورز میں 137 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ پر 224 رنز کی برتری حاصل کرلی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.