سری لنکن پریمیئر لیگ، 24پاکستانی کرکٹرز شارٹ لسٹ

لاہور: سری لنکن پریمیئر لیگ نے 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

لیگ میں شارٹ لسٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں شعیب ملک،محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل،افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عمادوسیم، جنید خان،انور علی، محمد نواز، حسین طلعت، آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا مارکی پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے۔ 150غیر ملکی کرکٹرز سمیت کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یکم اکتوبر ہوگا، ایونٹ نومبر میں شیڈول کیا جائیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.