ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، دوسرے روز قومی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ بابراعظم اور محمد رضوان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر اعظم بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان ابھی بھی 45 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاسر شاہ اور اسد شفیق 5، اظہر علی 20 اورعابد علی 60 جب کہ شان مسعود ایک اور 11 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔

11 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.