اہم خبرِیں

راولپنڈی ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

راولپنڈی:  دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 222 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔

گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔

کوسل مینڈس 10، دنیش چندی مل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈک والا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روک دیا گیا جس کے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔

شاہین آفریدی فٹ پیں، پی سی بی

میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اب فٹ اور بولنگ کے لیے دستیاب ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.