اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

حلیمہ سلطان کوپشاور زلمی کا حصہ بنائے جانے پر غور

پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراءبلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔اپنے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے لکھا کہ ’کیا ہو کہ اگر ہم یہ آفر حلیمہ سلطان کو بھی دے دیں۔‘

جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ان کی سپورٹ کراچی کنگز نہیں بلکہ پشاور زلمی کیلئے ہوگی۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پورے پاکستان کی حمایت پشاور زلمی کے ساتھ ہی ہوگی۔

ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن ون کی پوری کاسٹ کو پی ایس ایل کیلئے مدعو کرلیں، قوم آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اردو زبان میں ڈب کر کے نشر کی جانے والی معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے سب کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.