Latest news

بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم میں کوئی اور ذمہ دار بلے باز نہیں:شعیب اختر

بابر کے علاوہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہی دکھائی نہ دیا جو آسٹریلین باﺅلرز کو پھینٹی لگا سکتا: سابق پیسر

:لاہور

سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست پرپاکستان کرکٹ ٹیم کو کھری کھری سنا دیں۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، 200 رنز آسانی سے بن سکتے تھے لیکن قومی کھلاڑی بیٹنگ میں میچورٹی نہ دکھا سکے اور پاکستان نے جیت کا موقع ضائع کردیا، حارث سہیل اور فخرزمان کی کارکردگی دکھائی ہی نہیں دی، بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن مجھے دکھ ہوا کہ اس کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں، بابر کے علاوہ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی ہی دکھائی نہ دیا جو آسٹریلین بولرز کو پھینٹی لگا سکتا۔

سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ جیت کے باوجود آسٹریلیا بہت زیادہ اچھا نہیں کھیل سکا، سٹیو سمتھ نے گو نصف سنچری بنائی لیکن اس کی بیٹنگ میں بھی خاص تکنیک دکھائی نہ دی، اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دلیر کھلاڑی ہیں اور اس نے محمد عامر کو تین چار چوکے بھی لگائے، محمد عامر کی جگہ میں ہوتا تو کم ازکم تین سے چار باﺅنسرز ضرور مارتا اور اگر بارش نہ ہوتی تو پاکستان میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار سکتا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.