اہم خبرِیں

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ:قومی اسکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ بھی شامل

لاہور: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے فاسٹ باولر نسیم شاہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے جبکہ حیدر علی نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث اور محمد حریرہ،محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر اور قاسم اکرم ،عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹراعجاز احمد کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ، سری لنکا سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے والے پلیئرز کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، امید ہے یہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکے سکواڈز کا حصہ بننے میں کامیاب نہیں ہوسکے انہیں دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مستقبل میں ان کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا.

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم چھ بار سیمی فائنل جبکہ دو بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے، امید کرتا ہوں کہ اس بار بھی گرین شرٹس ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.